مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کوٹ مومن کا احتجاجی مظاہرہ
مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کوٹ مومن کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر نعرے درج تھے
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) پٹرول، ڈیزل، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کوٹ مومن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کوٹ مومن رانا ندیم علی، انچارج الخدمت فاؤنڈیشن رانا امان اللہ اور قیم جماعت اسلامی رانا عمر فاروق نے کی۔اس موقع پر آفتاب اللہ فوجی، محمد یعقوب، راؤ طفیل، مہتاب اللہ اور ساجد گوندل سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی کے نرخ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر فوری قابو پایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔