عیدالاضحی ماڈل کیمپ کا افتتاح

 عیدالاضحی ماڈل کیمپ کا افتتاح

بھلوال(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن نے ستھرا پنجاب ایجنسی سرگودھا کے زیرِ اہتمام عیدالاضحی ماڈل کیمپ کا افتتاح کیا۔

 جس کا مقصد شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی مناسب تلفی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے عوام میں آگاہی بروشرز تقسیم کیے اور شہریوں کو عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی برقرار رکھنے ، ویسٹ بیگز کے استعمال اور آلائشوں کو مقررہ مقامات پر تلف کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں