اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ  ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے شہر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نکاسی آب کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور عملے نے انہیں منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی مقامات پر حفاظتی باڑ اور گرین نیٹ کا استعمال لازمی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری یا حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں