سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت تمباکو نوشی کی روک تھام اور انسدادِ تمباکو قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے ڈویڑنل امپلیمنٹیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران کمشنر نے تعلیمی اداروں، عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ اور انسدادِ تمباکو قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔