عوام کے لیے اچھی اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ،اویس قاسم تلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ نے کہا کہ جماعت اسلامی شروع دن سے کہتی آرہی ہے۔
کہ عوام کے لیے اچھی اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگ بہتر طریقے سے اپنے معمولات زندگی کو گزار سکیں مگر اس طرف توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف محکموں کے اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بنتے جا رہے ہیں اور یہ صورتحال ایک دن میں نہیں بنتی اس کے پیچھے کئی سال کی وہ گھٹن ہے جو اب عوام کسی نہ کسی طریقے سے باہر نکال رہے ہیں ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر بلا تفریق لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔