نوسر باز پٹرول ایجنسی کے مالک سے 30 ہزار روپے کی نقد رقم لے اڑا

 نوسر باز پٹرول ایجنسی کے مالک  سے 30 ہزار روپے کی نقد رقم لے اڑا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں نو سر بازی کی واردات نامعلوم نوسر باز پٹرول ایجنسی کے مالک سے 30 ہزار روپے کی نقد رقم لے اڑا قصبہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نا معلوم نوسر باز اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 168/ 171 شمالی کے رہائشی سعید احمد ولد محمد عبداللہ قوم منگلا نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی ہے کہ میں نے اپنے گاؤں میں پٹرول ایجنسی بنائی ہوئی ہے میں کہیں گیا ہوا تھا میری عدم موجودگی میں میرا 11 سالہ بیٹا محمد علی ایجنسی پر بیٹھا تھا کہ ایک نامعلوم شخص آیا ہے اور بچے کو پانچ ہزار کا نوٹ دکھا کر چینج مانگی بچے نے کہا کہ میرے پاس چینج نہیں ہے اور نامعلوم شخص نے کھلے پیسے دیکھنے کے بہانے میز کی دراز سے 30 ہزار روپے نکال لیے اور نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں