حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ

 حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام  کی پیش رفت اور آئندہ کے  لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنرایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب، ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ای پی آئی ایکسیلریشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب، راو گلزار یوسف نے ای پی آئی پروگرام کی مجموعی کارکردگی، مختلف اشاریوں، ویکسینیشن کوریج اور درپیش چیلنجز پر جامع بریفنگ دی۔؎اجلاس میں ڈاکٹر سعد خان نیازی (ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)، ڈاکٹر طاہر حیات ملک، ڈاکٹر وسیم زمان، ڈاکٹر طاہرہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، محمد امتیاز (DSV)، محمد عمران (فوکل پرسن) اور عمر شہزاد (ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر)سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں