ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے بچوں کی  قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے صدر سید عرفان رسول شاہ،جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور۔۔۔

 دیگر نے لاہور کے علاہ کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے کے سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک سانحہ پر پوری قوم ان بچوں کے والدین کے درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر پاکستانی کا دل اس دکھ کو محسوس کئے ہوئے ہے ۔ اس سانحے پر الفاظ بھی غم کی شدت بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں