چورسمیٹا ہوا سامان چھوڑ کر بھاگ نکلا

چورسمیٹا ہوا سامان چھوڑ کر بھاگ نکلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واردات کے دوران پکڑے جانے پر ملزم سمیٹا ہوا سامان چھوڑ کر بھاگ نکلا، بتایا جاتا ہے۔

کہ الہ آباد کے رہائشی محمد فیاض کے گھر نصف شب کے قریب ایک شخص دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اورچوری کے دورا ن کھٹکا ہونے پر فیاض کی آنکھ کھل گئی ۔جس نے ملزم کو قابو کر لیا تاہم وہ زور آزمائی کرتے ہوئے خود کو چھڑا کر بھاگ نکلا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ د رج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں