ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں اس پر سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ چک 7 کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں اس پر سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گے ۔جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔