شوہر نے مبینہ طور پر زہر دے کر بیوی کو موت کی نیند سلا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 48 شمالی شوہر نے مبینہ طور پر زہر دے کر بیوی کو موت کی نیند سلا دیا،ر رضیہ بی بی بیوہ ثناء اﷲ،نے بتایا کہ 22 مئی 2026 کو اس کے داماد اقرار احمد ولد احمد نے معصومہ ثناء کو زہریلا مشروب پلادیا۔
جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، خاتون کو فوری علاج معالجہ کیئے ہسپتال منتقل کر کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دیا گیا ہے اور اسے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے بعد مختلف پہلوؤں کا جائہزہ لیا جا رہے ۔