بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

 کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ دن کے اوقات میں بجلی کی بار بار بندش اور رات کا لاک ڈاؤن عوام کے لیے وبال جان بن کر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متین احمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے معاشی حالات جس طرح دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ وہاں پر حکومت کی ناقص پالیسیاں اس میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل قریب میں عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں