محکمہ ریلوے نئی بوگیاں اور انجن منگوانے کے بجائے پہلے ریلوے پٹریوں کو درست کرے ، عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے نئی بوگیاں اور انجن منگوانے کی بجائے پہلے ریلوے پٹریوں کو درست کرے کیونکہ جب ہماری پاکستانی ٹرین ریلوے ٹریک پر ڈانس کرتے ہوئے آتی ہے۔
تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ابھی پٹری سے اتری کے اتری اور اکثر دیکھا جا رہا ہے کہ ہر ہفتے کوئی نہ کوئی گاڑی پٹری سے اتر جاتی ہے لہذا نئی کوئی چیز اور انجن منگوانے کی بجائے پہلے ریلوے کی پٹریوں کو درست کیا جائے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ جب پٹریاں درست ہوں گی تو یقیناً اس سے حادثات میں بھی کمی ہوگی لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ریلوے کوچز اور انجن منگوانے کی بجائے پہلے پٹریوں کو درست کیا جائے ۔