میانوالی کے دوسرے بڑے شہر کندیاں کو تحصیل کا درجہ دیا جائے

 میانوالی کے دوسرے بڑے شہر  کندیاں کو تحصیل کا درجہ دیا جائے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) میانوالی کے دوسرے بڑے شہر کندیاں کو تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ کندیاں کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے دولاکھ کی کثیرآبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے کندیاں کو بھی تحصیل کا درجہ دینا ہمارا جائز مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کندیاں شہر آبادی کے لحاظ سے ضلع میانوالی کا دوسرا بڑا شہر ہے جبکہ آبادی دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ایسے میں کندیاں کے شہریوں کیلئے فراہم کر دہ سہولیات انتہائی ناکافی ہیں کندیاں میں علاج معالجہ، تعلیم سمیت دیگر ضروری بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور اب کندیاں کو تحصیل کا درجہ دیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے کندیاں کو تحصیل کا درجہ ملنے سے کندیاں کے عوام کی محرومیاں دور ہونگی اور ان کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں کو فوری طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں