اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کو کمشنر سرگودھانے اعزازی شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس  کو کمشنر سرگودھانے اعزازی  شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

بھیرہ(نامہ نگار)محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات، مؤثر سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد، عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی اور مجموعی انتظامی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کو کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے اعزازی شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

 اعزازی تقریب کے دوران کمشنر سرگودھا ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین انتظامی حکمت عملی اور محرم الحرام کے حساس ایام میں مثالی فرائض کی انجام دہی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور بہترین انتظامی خدمات کی فراہمی میں ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے اعزاز کو اپنی پوری ٹیم، پولیس، ریسکیو، ستھرا پنجاب کمپنی اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشترکہ محنت کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کا قیام آئندہ بھی ان کی اولین ترجیح رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں