ملاوٹ شدہ مصالحہ جات تیار کرنے والایونٹ سیل کر دیا گیا
5 من سے زائد لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور دیگر مصالحہ جات موقع پر ہی تلف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 33 پھاٹک کے قریب ناقص اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات تیار کرنے والے ایک بڑے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا، جبکہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیافوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران یونٹ سے 5 من سے زائد لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور دیگر مصالحہ جات برآمد ہوئے ، جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ لال مرچ پاؤڈر میں مصنوعی رنگ جبکہ دھنیا پاؤڈر میں ملاوٹ کی جا رہی تھی، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن یونٹ کو فوری طور پر بند کر کے سیل کر دیا گیا ہے ، جبکہ ذمہ دار مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ،ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں مصالحہ جات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مختلف برانڈز اور پروڈکشن یونٹس سے مسلسل سیمپل حاصل کیے جا رہے ہیں، جن کی لیبارٹری جانچ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔