بھکر میں وزیر اعلی کی گرین الیکٹرک بسوں کا افتتاح بہت اچھی بات ، شہری حلقے
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)بھکر میں وزیر اعلی کی گرین الیکٹرک بسوں کا افتتاح بہت اچھی بات ہے لیکن ان بسوں کو تحصیل کلورکوٹ میں بھی چلایا جائے ۔
شہریوں کا مطالبہ کلورکوٹ کے شہریوں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے بھکر کو دی جانے والی گرین الیکٹرک بسوں کے افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ غریب لوگوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا بہت بڑا تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو یہ بسیں پسماندہ علاقوں تحصیل کلورکوٹ تحصیل منکیرہ میں بھی چلانی چاہیے تاکہ دور دراز کے غریب لوگ وزیر اعلی کی گرین الیکٹرک بسوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔