تیل سستا ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں ہو سکی
فاروقہ سے راولپنڈی جانے والی ایک جیسی دونوں کوچوں کے علیحدہ کرائے
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) منتھلی کا کمال یا آرٹی اے حکام کی نا اہلی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے تیل کی قیمتوں میں متعدد بار کمی کی لیکن فاروقہ سے ساہیوال،سیلانوالی ،نہنگ سے ساہیوال کے کرایہ میں کمی نہیں ہو سکی ستم بالائے ستم کہ فاروقہ سے راولپنڈی جانے والی ایک جیسی دونوں کوچوں کے علیحدہ کرائے مختص ہیں ٹرانسپورٹروں کی اس لوٹ مار پر مسافروں اور عملے میں تلخ کلامی معمول بن چکی ہے آر ٹی اے حکام نے سوشل میڈیا پر عوام کے شدید احتجاج پر تا حال کوئی کاروائی نہیں کی۔