ٹیچنگ ہسپتال میں وہیل چیٔرز اور اسٹریچرز کی بڑی تعداد خستہ حال
کئی وہیل چیٔرز کے پہیے خراب، اسٹریچرز کے زخم بردار حصے اور پہیے بھی ناکارہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں مریضوں کی ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ یا مختلف شعبوں میں منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی وہیل چیٔرز اور اسٹریچرز کی بڑی تعداد خستہ حالی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود متعدد اسٹریچرز اور وہیل چیٔرز ٹوٹی پھوٹی اور ناقابل استعمال حالت میں ہیں۔ کئی وہیل چیٔرز کے پہیے خراب، فریم ٹوٹے ہوئے جبکہ اسٹریچرز کے زخم بردار حصے اور پہیے بھی ناکارہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث مریضوں کو ایک شعبے سے دوسرے شعبے منتقل کرنا دشوار ہو گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں روزانہ بڑی تعداد میں مریض آتے ہیں، جن میں بزرگ، معذور اور شدید زخمی افراد بھی شامل ہوتے ہیں۔ خراب وہیل چیٔرز اور اسٹریچرز کی وجہ سے نہ صرف مریضوں کو اضافی تکلیف اٹھانا پڑتی۔