اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کے تزین وآرائش کے کا موں کو پندرہ یو م کے اندر اندر مکمل کیا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کی زیر صدارت ضلع کو نسل کی جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ضلع کونسل مبشر کلیم گلِ کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سول لائنز ایرایا میں جی پی او چوک تا ہسپتال چوک تک زیر تعمیر اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ اور گرین بسوں کے سٹاپس پر ویٹنگ شیڈز کی تعمیراتی کا موں کی پیش رفت سے متعلق افسران سے بریفنگ لی۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ اربن کو ریڈور میں فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ایریا اور دیگر مقامات پر ٹف ٹائلز جبکہ ملحقہ عمارتوں کے رنگ و روغن اور سڑک کے اطراف پلا نٹیشن کا کا م مکمل ہو چکا ہے جبکہ منصوبہ کے دیگر تزین و آرائش کے کا م تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کے تزین وآرائش کے کا موں کو آئندہ پندرہ یو م کے اندر اندر مکمل کیا جا ئے ۔