خوشاب :گرین الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
حکومت کا ہر قدم ملک و قوم کی ترقی ااور عوام کی فلاح کیلئے اٹھے گا ،ڈاکٹر غوث
خوشاب(نمائندہ دُنیا)عوام کو جدید معیاری اور ارزاں سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے گرین الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا ، افتتاحی تقریب ڈی سی کمپلیکس جوہر آباد میں منعقد ہوئی ۔ افتتاح کے بعدمسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے پارٹی راہنماوں پارلیمنٹیرینز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمرا ہ الیکٹرک بسوں کے روٹس کا جائزہ لیا ، ڈاکٹر غوث محمد نیازی کا کہنا تھا کہ گرین بسوں کا یہ عظیم پراجیکٹ ضلع خوشاب کے عوام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خوبصورت تحفہ ہے ، مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی جدید سہولیات کی فراہمی کا عہد کر رکھا ہے انشاء اﷲ حکومت کا ہر قدم ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ااور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھے گا ۔