ڈی سی آفس کے لا ن میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے لا ن میں ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر کے ہمراہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کی شکایات سنی اور پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر لوگوں نے درستگی ریکارڈ، حد براری، فرد جائیداد و انتقالات کے اجراء اور دیگر ریو نیو معاملات سے متعلق مختلف درخواستیں پیش کیئں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر فوری رپورٹس مرتب کر کے بھجوائی جائیں تا کہ لوگوں کے ریو نیو سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔