تعلیمی اداروںمیں آگ سے بچاؤ کے انتظامات انتہائی ناقص

تعلیمی اداروںمیں آگ سے بچاؤ کے انتظامات انتہائی ناقص

سرکاری و نجی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات سرے سے موجود ہی نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر بھر کے تعلیمی اداروں، پلازوں، ہسپتالوں، پبلک مقامات اور سرکاری دفاتر میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،سرویلنس رپورٹ کے مطابق بیشتر سرکاری و نجی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات یا تو سرے سے موجود ہی نہیں یا پھر ناقابل استعمال حالت میں پڑے ہیں، جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے ،ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ماضی میں پیش آنے والے متعدد بڑے آتشزدگی کے واقعات، جن میں چونگی نمبر 12 پر پٹرول پمپ کے آئل ٹینکر میں آگ لگنے ، بلاک نمبر 9 کے پلازہ میں آتشزدگی، بلاک نمبر 1 اور بلاک نمبر 2 سمیت مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ شامل ہے ، کے باوجود حکومتی احکامات پر مؤثر عملدرآمد نہ ہو سکا اور حفاظتی اقدامات زیادہ تر کاغذی کارروائی تک محدود رہے۔ ،سرویلنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے بیشتر تعلیمی اداروں، نجی و سرکاری ہسپتالوں، شاپنگ پلازوں، عوامی مقامات اور اہم سرکاری دفاتر میں آگ بجھانے کے آلات، فائر ایکسٹنگوشرز، فائر ہوز، ایمرجنسی آلات اور دیگر حفاظتی سامان یا تو موجود نہیں یا انتہائی خستہ حال ہے ،کئی دفاتر میں آگ بجھانے کے لیے نصب بالٹی اسٹینڈ تو موجود ہیں، مگر ان میں بالٹیاں ہی نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں