غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ سے خواتین اور بچے شدید اذیت میں مبتلا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ میں اضافہ خواتین اور بچے شدید اذیت میں مبتلا ۔
گذشتہ کئی روز سے فیسکو نے فاروقہ اور گردونواح میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے نوجوان طبقہ راتیں گلیوں چوکوں میں گذار رہے ہیں جبکہ خواتین اور بچے رات بھر ازئت میں مبتلا رہتے ہیں نوجوا ن رات بھراڈے اور چوکوں میں راتیں گذارنے پر مجبور ہیں شہریوں نے موجودہ حکومت کے ترقی کے داعوں اور ڈرامے بازیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے اس سلسلہ کوفوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔