اسسٹنٹ کمشنر کا چارج سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر کا چارج سنبھالنے  کے بعد تعارفی اجلاس

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد تحصیلدار کوٹ مومن اور ریونیو سٹاف کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران اور عملے سے انفرادی تعارف حاصل کیا اور دفتری امور کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور اہلکار میرٹ، دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور سائلین کے مسائل کو بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔محسن اقبال ڈھلوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی، شفافیت، جوابدہی اور قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ عوام کا اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ اجلاس میں ریونیو امور کی بہتری اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں