شہید ہیڈ کانسٹیبل عطاء اللہ کی برسی پر میانوالی پولیس کے افسروں کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی
میانوالی (نامہ نگار)پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد میں شہید ہونے والے میانوالی کے علاقہ بیرولی یارو خیل کے رہائشی شہید ہیڈ کانسٹیبل عطاء اللہ کی برسی کے موقع پر میانوالی پولیس کے افسران کی شہید کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی.پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔
آئی جی پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر میانوالی پولیس کے افسران و جوانوں نے 06 جولائی 2008 کو پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد میں دوران تعیناتی شہید ہونے والے میانوالی کے علاقہ بیرولی یارو خیل کے رہائشی شہید ہیڈ کانسٹیبل عطاء اللہ کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔ میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔