نئی مرکزی انجمنِ تاجران کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت
بھیرہ (نامہ نگار ) شہر کے تاجروں کا ایک نمائندہ اجلاس ملک شیراز بلوچ کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں نئی مرکزی انجمنِ تاجران کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی مرکزی انجمنِ تاجران کی تشکیل کے لیے شہر کی تمام ذیلی تاجر تنظیموں اور کاروباری برادری سے مشاورت کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ اتفاقِ رائے سے ایک مضبوط اور فعال تنظیم قائم کی جا سکے ۔اجلاس میں حاجی سیٹھ محمد اصغر، شیخ ممتاز حیدر انصاری، شیخ خالد محمود زرگر، حافظ عبدالرشید انصاری، مہر محمد بلال طاہری، مہر محمد اقبال، چوہدری شاہدالرحمٰن، شیخ محمد یٰسین، معاویہ حسن، محمد مشتاق اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔