گھر کا دروازہ کھلا رہ گیا لاکھوں روپے کا سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر )گھر کا دروازہ کھلا رہ جانے پر ملزمان زیورات، نقدی، موٹر سائیکل، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں غفران نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا تھا۔ ملزمان اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائل فون، گرائنڈر مشین، موٹر سائیکل اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔