اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ترقی ممکن نہیں: علامہ عبدالرشید حجازی

 اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ترقی  ممکن نہیں: علامہ عبدالرشید حجازی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر )ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی، معاشرتی، سیاسی اور سماجی مسائل کا حل قرآن و سنت کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے نفاذ اور اس پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام تو اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ہے ، مگر ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں۔ حکمران طبقے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے ۔ آج تک ملک میں قرآن و سنت کے مطابق نظام نافذ کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ اگر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے تو انگریزی اور غیر اسلامی نظام کی جگہ فوری طور پر قرآن و سنت کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں