لنڈیانوالہ: اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

لنڈیانوالہ: اندھے قتل  کا معمہ حل، ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں گزشتہ سال دورانِ واردات محمد پرویز کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

لنڈیانوالہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے کارروائی کے دوران ملزم عمر حیات کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں