رواں سال سینکڑوں منشیات فروش گرفتار ، کروڑوں کی برآمدگی

 رواں سال سینکڑوں منشیات  فروش گرفتار ، کروڑوں کی برآمدگی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد پولیس نے رواں سال منشیات کے خاتمے کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں منشیات فروش گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق رواں سال 2 ہزار 949 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 2 ہزار 800 مقدمات درج کیے گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے 1150 کلوگرام چرس، 43 کلوگرام آئس، 360 کلوگرام ہیروئن، 600 کلوگرام بھکی، 3 ہزار 684 لیٹر لہن اور 42 ہزار 200 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں