بھٹوشہید کی منتخب حکو مت کا تختہ ا لٹ کر جمہور ی سفر رو ک د یا گیا ،حا مد نو ازاعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی صد ر پا کستا ن پیپلزپارٹی و ممبر ڈی سی سی ملک حا مد نو ازاعوان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 5جو لا ئی 1977کو ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی منتخب حکو مت کا تختہ ا لٹ کر جمہور ی سفر رو ک د یا گیا۔
ضیا ء ا لحق کے دو ر کے آ مرا نہ فیصلوں کے ا ثر ات پا کستا ن آ ج معاشی اقتصادی اور انتظامی طور پر بھگت ر ہاہے ما ر شلا ء نے پا ر لیمنٹ آ ئین اور جمہور ی ا دا ر وں کو کمز ور کیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1988میں جمہور یت کی بحا لی کی نئی امید پیدا کی ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوں نے ضلعی سیکرٹر یٹ پیپلزپارٹی چک 39شما لی میں پارٹی وفودسے ملاقات میں کیا ۔