ایل پی جی سلنڈر کی لیکیج ہونے سے آگ بھڑک اٹھی، دو پلمبر زخمی

 ایل پی جی سلنڈر کی لیکیج ہونے سے آگ بھڑک اٹھی، دو پلمبر زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے گنیانوالا میں ایل پی جی سلنڈر کی گیس لیکیج چیک کرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو پلمبر جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

 ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے اسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک گھر کے کچن میں ایل پی جی سلنڈر کی گیس لیکیج چیک کی جا رہی تھی۔ اسی دوران لیکیج کو آگ لگا کر چیک کرنے کی کوشش کی گئی تو اچانک شعلے بھڑک اٹھے ، جس کی زد میں آ کر کچن میں کام کرنے والے دونوں پلمبر جھلس گئے ،زخمیوں کی شناخت 22 سالہ زین منیر ولد محمد منیر اور 24 سالہ افضل منیر ولد منیر کے ناموں سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں