عمر فاروق گوندل کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

عمر فاروق گوندل کی اہلیہ کے  انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے سرگودھا پریس کلب کے رکن عمر فاروق گوندل کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

 اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمر فاروق گوندل کی اہلیہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے ، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے عمر فاروق گوندل اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں