پلاٹ کے تنازع پر میاں بیوی کومضروب کر دیا

 پلاٹ کے تنازع پر میاں  بیوی کومضروب کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سات افراد نے پلاٹ کے تنازع پر شہری اور اس کی اہلیہ پر حملہ کر کے انہیں مضروب کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھیرہ کے علاقہ حافظ آباد محمد امیر نے اپنے مکان کی مرمت کے لیے مٹی منگوا کر اپنے ملکیتی پلاٹ میں اتروا رہا تھا کہ ملزمان سوٹوں سے مسلح ہو کر آئے ، گالم گلوچ کرتے ہوئے حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،اس دوران محمد امیر کی اہلیہ ثریا بچانے آئی تو ملزمان نے اسے بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، گھسیٹا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے ۔ شور سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچے اور دونوں کو ملزمان سے چھڑایا،متاثرہ شخص کے مطابق واقعہ پلاٹ کے دیرینہ تنازع کا شاخسانہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں