زائدالمعیاددکھانے کی اشیا ء،1کلوگرام بسکٹ،250کلوقلفی تلف

زائدالمعیاددکھانے کی اشیا ء،1کلوگرام بسکٹ،250کلوقلفی تلف

زائدالمعیاددکھانے کی اشیا ء،1کلوگرام بسکٹ،250کلوقلفی تلف 202لیٹرزائدالمعیاد مشروبات، 370لیٹردودھ،2.1کلوگرام مصالحہ جات ضائع

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم نے صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پرچیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 8390لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت 12.9کلوگرام زائدالمعیاددکھانے کی اشیا ء،1کلوگرام بسکٹ، 250کلوقلفی،0.5کلوگرام زائدالمعیاد چائے کی پتی،202لیٹرزائدالمعیاد مشروبات، 370لیٹر دودھ،2.1کلوگرام زائدالمعیاد مصالحہ جات ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر271500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں