چور بک سٹور سے 70 ہزار روپے کی نقدی لے گئے

چور بک سٹور سے 70 ہزار روپے کی نقدی لے گئے

چور بک سٹور سے 70 ہزار روپے کی نقدی لے گئے دکان کھولی، دکان کا سامان بکھرا ہوا تھا اور نقدی غائب تھی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)نوشہرہ میلاد چوک نوشہرہ میں نقب زنی کی سنگین واردات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں میلاد چوک نوشہرہ کے قریب وائی کراس پر واقع احمد بک سٹور دیوار توڑ کر د اندر ڈاخل ہوئے اور دکان کی مکمل تلاشی لینے کے بعد کیش باکس میں پڑی ہوئی 70 ہزار روپے کی نقدی اڑا کر لے گئے ، چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب دکان کے مالک نقدی ملک آفاق نے معمول کے مطابق علی الصبح دکان کھولی، دکان کا سامان بکھرا ہوا تھا اور 70ہزار روپے کی نقدی غائب تھی،۔ نوشہرہ پولیس نے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا سراغ نہیں ملا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں