پولیس لائنز میں جنرل پریڈ،پیشہ ورانہ تیاری کا جامع جائزہ
پولیس لائنز میں جنرل پریڈ،پیشہ ورانہ تیاری کا جامع جائزہ ضلعی پولیس، ایلیٹ، ڈولفن اور ٹریفک فورس کے دستوں نے شرکت کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تیاری کا جامع جائزہ لیا گیا۔جنرل پریڈ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ڈی ایس پی بٹالہ کالونی افتخار احمد نے پریڈ سے سلامی لی۔ ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس کے ڈسپلن، جسمانی استعداد، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لے کر انہیں مزید مؤثر بنانا ہے ۔