بیوہ بھاوج کی وراثتی جائیداد پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج

بیوہ بھاوج کی وراثتی جائیداد پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج

بیوہ بھاوج کی وراثتی جائیداد پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درجملزمان نے مبینہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جائیداد پر قبضہ کر لیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیوہ بھاوج اور یتیم بھتیجے بھتیجوں کی وراثتی جائیداد پر قبضے کے الزام میں دیور سمیت چار افراد کے خلاف مبینہ جعلسازی، فراڈ، جعلی اقرارنامہ تیار کرنے اور مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق نیلی سلطان نے بتایا کہ اس کے شوہر عبداﷲ کے انتقال کے بعد اس کے دیور تنویر نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کرجعلی اقرارنامہ تیار کیا، جس میں یہ ظاہر کیا گیا کہ مرحوم نے اپنی نیو اردو بازار کی دکان اور 19 کنال 4 مرلہ زرعی اراضی 28 لاکھ 87 ہزار 500 روپے میں فروخت کر دی تھی، جس کے بعد ملزمان نے مبینہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جائیداد پر قبضہ کر لیا، دکان کا کرایہ وصول کرتے رہے اور زرعی اراضی سے بھی مالی فوائد حاصل کرتے رہے ۔ بعد ازاں ریکارڈ روم سے حاصل ہونے والی تصدیقی رپورٹ میں مذکورہ اسٹامپ پیپر جعلی ثابت ہوا،پولیس نے خاتون کی مدعیت میں اس کے دیور تنویر، شیخ محمود احمد، صغیر احمد اور خالد محمود کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں