واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے عملی پیش رفت نہ ہو سکی

 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے عملی پیش رفت نہ ہو سکی

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے عملی پیش رفت نہ ہو سکی نئے منصوبوں کی تکمیل کے انتظار میں اس اہم عوامی مسئلے پر خاموشی اختیار کر رکھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی حدود میں عرصہ دراز سے بند پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لیے بار بار ڈیڈ لائنز اور اعلانات کے باوجود عملی پیش رفت نہ ہونے سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے موجودہ انتظامیہ نے نئے منصوبوں کی تکمیل کے انتظار میں اس اہم عوامی مسئلے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، جس کے باعث لاکھوں شہری آج بھی پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں،ذرائع کے مطابق شہر کی 22 یونین کونسلوں میں 2016-17 کے دوران تقریباً 35،35 لاکھ روپے فی منصوبہ کی لاگت سے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے تھے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے ، تاہم مناسب دیکھ بھال، بروقت مرمت اور انتظامی غفلت کے باعث ان میں سے بیشتر فلٹریشن پلانٹس گزشتہ کئی برسوں سے بند پڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں