خواتین سے بدتمیزی کے الزام میں 9 افراد کیخلاف مقدمہ

خواتین سے بدتمیزی کے الزام میں 9 افراد کیخلاف مقدمہ

خواتین سے بدتمیزی کے الزام میں 9 افراد کیخلاف مقدمہ ملزمان نے عفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی،تحقیقات شروع کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش، اسلحہ کے زور پر دھمکیاں اور خواتین سے بدتمیزی کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے مطابق تھانہ میانی میں جناح کالونی پکھووال کے رہائشی زمیندار محمد اکرم کا مؤقف بیان کیا کہ عمر حیات وغیرہ نے ٹریکٹر اور اسلحہ سمیت اس کی زیرِ کاشت چار کنال اراضی پر فصل میں وٹ ڈال کر مبینہ طور پر ناجائز قبضے کی کوشش کی،مدعی کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جبکہ شور سن کر آنے والی مدعی کی اہلیہ اور بھابھی نے قبضہ کرنے سے روکا تو ملزمان نے ان سے بدتمیزی، ہاتھا پائی اور مبینہ طور پر عفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی،جس پر پولیس نے نو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں