ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چچا بھتیجے سے 2لاکھ نقدی چھین لی
ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چچا بھتیجے سے 2لاکھ نقدی چھین لیچک مبارک کے علی محمد کے رقبہ سے چھ لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 50شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عبدالمجید اور اسکے بھانجے محمد طیب کو روک کر ان سے 2لاکھ روپے نقدی چھین لی،جبکہ سلطان ٹاؤن کے محمد علی ،گلبر گ سٹی کے برہان شفیق کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال وز ر،منظور کالونی سے محمد فیضان کا نیا موٹرسائیکل،پھلروان کے رہائشی شوکت علی کے کریانہ سٹر سے بھاری مالیت کی چینی ، بوتلیں و دیگر اشیائے خورونوش،118جنوبی کے سجاد احمد کی ورکشاب سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی مشینری،چک مبارک کے علی محمد کے رقبہ سے چھ لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کرلئے گئے علاوہ ازیں،135جنوبی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران مراتب علی کا قیمتی موبائل نامعلوم جیب تراش نے اڑا لیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔