ملاوٹی دودھ سے تیار اشیاء فروخت کرنے پر 3 ڈیری یونٹس سیل
ملاوٹی دودھ سے تیار اشیاء فروخت کرنے پر 3 ڈیری یونٹس سیل فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 13 من ناقص اور ملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شاہ نکڈر میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور ملاوٹی دودھ سے تیار کی جانے والی اشیاء فروخت کرنے پر تین ڈیری یونٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا، جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیے گئے فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ڈیری یونٹس سے حاصل کیے گئے پنیر کے سیمپلز لیبارٹری تجزیے میں فیل قرار پائے ، جبکہ ایک ڈیری یونٹ سے لیے گئے دودھ کے سیمپل بھی معیار پر پورا نہ اتر سکے ۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر تینوں ڈیری یونٹس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،مزید کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 13 من ناقص اور ملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا تاکہ غیر معیاری دودھ عوام تک نہ پہنچ سکے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں دودھ، پنیر، کھویا اور دیگر ڈیری مصنوعات کی سیمپلنگ اور چیکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے