اسکواش کوچنگ و ٹریننگ کیمپ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

اسکواش کوچنگ و ٹریننگ کیمپ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

اسکواش کوچنگ و ٹریننگ کیمپ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر 17 تا 25 سال کی تین مختلف کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا جمخانہ کلب میں منعقدہ پانچ روزہ اسکواش کوچنگ و ٹریننگ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ میں 8 تا 11 سال، 12 تا 16 سال اور 17 تا 25 سال کی تین مختلف عمر کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تکنیکی و عملی تربیت فراہم کی گئی جبکہ ان کی کھیل سے متعلق صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ہیڈ کوچ سید وسیم جعفر نقوی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تربیتی طریقہ کار کے ذریعے شرکاء کو کھیل کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا، جسے کھلاڑیوں اور والدین نے بے حد سراہا۔ اختتامی تقریب میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سرگودھا ڈویژن اسکواش ایسوسی ایشن خان آصف خان، صدر وارث ندیم وڑائچ، سیکرٹری جمخانہ کلب سہیل پرویز الپا، کنوینر سپورٹس فخر عباس میکن، جنید خان اور شہاب خان سمیت دیگر معزز مہمانوں اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں