اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ
اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ پروگرام کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانا انہی اصلاحات کا اہم حصہ ،کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تازہ ترین پیش رفت، ہائی ویلیو سرکاری جائیدادوں کی نشاندہی، ان کے موثر استعمال، حکومتی ریونیو میں اضافے کیلئے جاری اقدامات اور حکومت پنجاب کے \\\"اپنا کھیت اپنا روزگار\\\" پروگرام پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں حکومت پنجاب ریونیو نظام میں شفافیت، ڈیجیٹل اصلاحات، سرکاری وسائل کے موثر استعمال، زرعی ترقی اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا بروقت اجرا، سرکاری جائیدادوں کا مؤثر انتظام اور \\\"اپنا کھیت اپنا روزگار\\\" پروگرام کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانا انہی اصلاحات کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ، زیر التوا درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائی جائیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔