بارش کے باعث بھیرہ شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے
بھیرہ(نامہ نگار)گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث بھیرہ شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کا پانی گلیوں، بازاروں اور نشیبی سڑکوں پر جمع ہونے سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر رہے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بھیرہ کا عملہ فوری طور پر متحرک ہو گیا اور مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کا کام شروع کر دیا۔ عملے نے مشینری اور دستی وسائل کی مدد سے جمع شدہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔ جس کے بعد شہریوں کی آمد و رفت بتدریج بحال ہو گئی شہریوں نے بروقت نکاسیٔ آب کے لیے بلدیہ کے عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے ڈرینیج نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے