واںبھچراں نٹال والا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک گزرنا مشکل ہو گیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا).واںبھچراں نٹال والا روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ ٹریفک گزرنا مشکل ہو گیا۔۔۔
نٹال والا کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نٹال والا روڈ ایک بار پھراحمد آباد کے قریب جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے 2021 سے اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت سائیڈوں پر سیفٹی پرنالے بناتے آ رہے ۔ جس سے پانی کی نکاسی ہوتی ہے ۔لیکن پھر بھی کچھ جگہوں پر روڈ مزید خراب ہوچکا ہے ۔اگر توجہ نہ دی گئی تو حالیہ مون سون بارشوں سے روڈ مکمل طور پر خراب ہونے کا خدشہ ہے شہریوں محمد آفتاب خان محمد۔ فتح شیر اور عمران نے کہا کہ خراب روڈ کی وجہ سے کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور اعلی حکام سے توجہ کی پرزور اپیل کی ہے۔