سبزی اور غلہ منڈی میں رائج کردہ انٹری فیس ختم کروادی گئی ،محمد اویس جنجوعہ

سبزی اور غلہ منڈی میں رائج کردہ انٹری  فیس ختم کروادی گئی ،محمد اویس جنجوعہ

بھلوال(نمائندہ دنیا ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما محمد اویس جنجوعہ نے کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصوراعظم سندھو کی کوششوں سے سبزی منڈی اور غلہ منڈی میں رائج کردہ انٹری فیس ختم کروادی گئی۔

اہلیان بھلوال انکی کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہرعوام کے منافی فیصلے پر حکومت سے عوام کو ریلیف دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو عوام کے ساتھ ہر لمہ رابطہ میں ہیں ۔اور اس حلقے بالخصوص اہلیان بھلوال کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کرداراداکررہے ہیں گزشتہ چند روزقبل مارکیٹ کمیٹی بھلوال کی جانب سے سبزی منڈی اورغلہ منڈی میں انٹری فیس مقررکی گئی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منصوراعظم سندھو نے کوشش کرکے اس انٹری فیس کو ختم کرواکرسبزی منڈی اورغلہ منڈی کے تاجروں سمیت اہل علاقہ کے دل جیت لئے 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں