زیادتی کی کوشش کو بچے نے شور واویلا کر کے ناکام بنا دیا

 زیادتی کی کوشش کو بچے نے  شور واویلا کر کے ناکام بنا دیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں او باش شخص کی 12 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کو بچے نے شور واویلا کر کے ناکام بنا دیا سلانوالی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اوباش شخص کو گرفتار کر لیا ۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 132 شمالی کے رہائشی ایک غریب محنت کش اللہ بخش ولد امیر بخش قوم کھچی نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا میرا 12 سالہ بیٹا محمد نعمان گدھا ریڑھی دینے کے لیے مذکورہ چک کے رہائشی عبیداللہ ولد احمد یار کھچی کے ڈیرہ پر گیا تو اس نے میرے بیٹے کو اکیلا پا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کی تو بیٹے نے شور واویلا کیا تو قرب و جوار کے لوگ بچے کی چیخ و پکار سن کر آ گئے ۔اور اوباش شخص جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا سلانوالی پولیس نے بچے کے والد اللہ بخش کی درخواست پر اوباش شخص کے خلاف زیر دفعہ 376/511 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم عبید اللہ کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں