وفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ کی بھلوال آمد ،عوامی شکایات سنی
بھلوال(نمائندہ دنیا ) ممبر قومی اسمبلی ووفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ کی بھلوال آمد عوامی شکایات سنی اور موقع پر متعلقہ حکام کوحل کیلئے احکامات جاری کئے۔
تفصیل کے مطابق ممبر قومی اسمبلی ووفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ کی بھلوال آمد اس موقع پر تحصیل صدرمسلم لیگ(ن)،سٹی صدرافتخاراحمد مغل،ضلعی نائب صدر اقبال خان ککے زئی،چوہدری شاہد جٹ، سمیت دیگران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرایم این اے ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ نے بھلوال شہر سمیت دیگر علاقہ جات سے آنیوالے لوگوں کے مسائل سنے اورانہیں موقع پر حل کروانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئیں ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھلوال کی تعمیروترقی کیلئے جاری تعمیری کام تیزی سے جاری ہیں انشاء اللہ ان کاموں کے پایہ تکمیل ہونے سے بھلوال شہر دیگر شہروں کی طرح ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت انکے درمیان موجود ہوں اورحلقہ کے عوام کو درپیش مسائل کو بلا تفریق حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔